Header Ads Widget

جنازے میں باراتی گھس گئے



 یہ واقعہ ہے جون کی تپتی ہوئی گرمی کے دنوں کا،
ہوا کچھ یوں کہ دو دوست اپنے تیسرے دوست کو ملنے اسکے گاؤں جا پہنچے، گاؤں پہنچ کر گھر کا راستہ معلوم کیا،جو کہ انکے لیے کٹھن کا سبب بنا،
سفر کافی طویل تھا اور بھوک نے بھی تنگ کرنا شروع کر دیا،
کافی مشکلات کے بعد جب دوست کے دروازے تک پہنچے تو آگے دروازے کو تالا لگا دیکھ کر ناامید اور بے بس ہو کر زمین پر بیٹھتے ہوئے اپنی قسمت کو کوسنے لگے
جب بھوک برداشت سے باہر ہوئی تو ایک دوست دوسرے کو کہنے لگا چلو کہیں کچھ کھانے کو ڈھونڈتے ہیں،
گردوغبار میں اٹے ہوئے جب مزید گاؤں کی گلیاں گھومنے لگے تو انہیں ایک چوپال نظر آئی جہاں مرد و خواتین کھانا کھا رہے ہیں،
دونوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا اور شتر بے مہار وہ اس میں گھس گئے
پیٹ بھر کے کھانا کھایا،
ایک دوست دوسرے کو کہنے لگا بھائی کھانا تو کھا لیا ہے اب شادی کی مبارک باد کسے دینی ہے،
 دونوں نظریں گھمانے لگے تو ایک جوان اور بغیر سلوٹ کے پہنے ہوئے سوٹ والے آدمی پر نظر پڑی
دونوں نے سوچا اسے مبارکباد دیتے ہیں
منہ اٹھا کر وہ اسکی طرف چل پڑے.
جا کر سلام کہا اور شادی کی مبارک باد دی،
اسکے بعد ایک اور آدمی کو دی، یوں انہوں نے یکے بعد دیگرے تین چار کو مبارکباد دے دی،
جن کو مبارکباد دے رہے تھے ان میں سے ایک نے سب سے پوچھا یہ دونوں کون ہیں سب نے نفی میں جواب دیا.
اس آدمی نے ان دونوں کو بلایا اور پوچھا بھائی آپ کہاں سے آئے ہو؟
ان دونوں نے کہا لڑکے والوں کی طرف سے،
اتنا کہنا ہی تھا کہ پوچھنے والا شدید غصے میں آیا اور کہنے لگا.
"یہاں میرا ابا مر گیا ہے سب جنازے کی  روٹی کھا رہے ہیں اور تم کہ رہے ہو تم لڑکے والوں کی طرف سے ہو"
😂

Post a Comment

0 Comments