Header Ads Widget




 جیسے امتحان میں توقع سے زیادہ نمبر آنے پر رزلٹ کارڈ کو کئی مرتبہ غور سے دیکھنے پر بھی یقین نہیں آتا کہ یہ آپ ک ہی رزلٹ ہے، ایسی ہی صورتحال اگست میں آنے والے بجلی کے بل کے بعد بھی ہے لیکن اس مرتبہ یہ حیرت خوشگوار ہرگز نہیں.

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیا ہے، اس کا تعین کون اور کیسے کرتا ہے اور کیا اس کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں؟

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو سمجھنے کے لیے ایکچوئل فیول کاسٹ ( ایک ماہ میں ایندھن پر آنے والی لاگت) اور ریفرنس فیول کاسٹ سمجھنا ضروری ہے۔

ہر مالی سال کے آغاز میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ایک ریفرنس فیول کاسٹ دیتا ہے۔ یعنی ایک ایسا حوالہ جس سے ہر ماہ ایندھن پر آنے والی کل لاگت کا موازنہ کیا جا سکے۔

ایک مہینے میں بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے ایندھن کی کُل لاگت (باسکٹ فیول کاسٹ) دراصل ملک میں توانائی کے مختلف ذرائع میں استعمال ہونے والے ایندھن (جیسے کوئلہ، ایل این جی، فرنس آئل) پر آنے والی لاگت کے اعتبار سے نکالی جاتی ہے۔

یوں ہر ماہ کے اختتام پر اس ماہ کی مجموعی فیول کاسٹ کا موازنہ ریفرنس فیول کاسٹ سے کیا جاتا ہے اور اسی حساب سے یہ ’ایڈجسٹمنٹ‘ دو ماہ کے بعد بجلی کے بلوں میں لگ کر آتی ہے۔

اگر اُس ماہ مجموعی فیول کاسٹ، ریفرنس کاسٹ سے زیادہ ہو تو آپ کے بل میں ایف پی اے کی مد میں اضافہ ہو گا جبکہ اگر اس ماہ کی مجموعی فیول کاسٹ ریفرنس کاسٹ سے کم ہو تو ایف پی اے کی مد میں کمی آتی ہے۔ اسے ہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کہتے ہیں۔

اگست کے بعد بتدریج کم ہو جائے گا۔

اس تمام بحث میں ایک بات صارف کے لیے سمجھنی ضروری ہے کہ اگست کے مہینے میں بجلی کے بل میں شامل کی جانے والی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا براہِ راست تعلق جون کے مہینے میں آپ کے بجلی کی استعمال سے ہے یعنی آپ نے اگر جون کے مہینے میں جولائی سے زیادہ بجلی استعمال کی ہے تو عین ممکن ہے کہ اگست کے بل میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں لی جانے والی رقم آپ کے اصل بل کی رقم سے بھی زیادہ ہو۔


 

Post a Comment

0 Comments